ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امتحان گاہ کے نگران پر طالبہ کو ذہنی طورپر ہراساں کرنے کا الزام

امتحان گاہ کے نگران پر طالبہ کو ذہنی طورپر ہراساں کرنے کا الزام

Wed, 07 Mar 2018 09:27:17    S.O. News Service

سرسی 6؍مارچ (ایس او نیوز)پی یو سی سال دوم کے دوران امتحان گاہ میں تمام طلباء کے سامنے نگران کی طرف سے ایک طالبہ کی ہتک کرنے اور اسے ذہنی طور پر اذیت دینے کا واقعہ سرسی میں پیش آیا ہے۔

کنڑا اخبار کراولی منجاؤ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سرسی کے پروگریسیو کالج میں پیش آیا ہے۔جس کے بارے میں متاثرہ طالبہ کے والدین نے بتایا کہ ان کی بیٹی جب کامرس کا امتحان دینے کے لئے پہنچی تھی تو اسے کہیں بھی سیٹ دستیاب نہیں تھی۔ اس نے اپنے ہال ٹکٹ کے ساتھ ہر جگہ اپنی نشست تلاش کرنے کے بعد ناکام ہوکر اپنے کالج کے ذمہ داروں سے رابطہ کیا۔ اس کے بعد امتحان کے نگران کار نے اسے ایک ہال میں سیٹ نمبر لکھ کر امتحان دینے کا موقع تو فراہم کیا مگر خواہ مخواہ ہی اس کوتاہی کے لئے اسی طالبہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بہت زیادہ ہتک آمیز باتیں کیں اور دیگر طلباء کے سامنے اس کی بے عزتی کی۔ جس سے مذکورہ طالبہ کو سخت ذہنی اذیت پہنچی اور وہ اپنا پرچہ صحیح طور پر لکھ نہیں پائی۔ امتحان کے پہلے دن ہی اس طرح کی ذہنی اذیت سے اس کے باقی پرچے بھی غیر اطمینان بخش ہونے سے طالبہ کا رزلٹ خراب ہونے کا خدشہ والدین نے ظاہر کیا ہے اور امتحان کے نگران کار کو اس کے لئے پوری طرح ذمہ دار قرار دیا ہے۔


Share: